Saturday, May 18, 2024

لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ بار تنازع: وکلا کی جزوی ہڑتال

لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ بار تنازع: وکلا کی جزوی ہڑتال
August 23, 2017

لاہور (92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ بار تنازع ختم تو نہ ہوسکا مگر وکلا کے احتجاج کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے، وکلا نےسیاہ پٹیاں باندھ کر جزوی ہڑتال کی۔

وکلا نے مظاہرہ تو نہیں کیا مگر لاہور ہائیکورٹ میں جزوی ہڑتال کررہے ہیں۔ وکلا نے سیاہ پٹیاں باندھ کر اپنا احتجا ج ریکارڈ کرایا۔

وکلا کی جانب سے ممکنہ ہنگامہ آرائی کے خدشے پرعدالت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

عدالت نمبر کو جانے والے راستے سیل کئے گئے۔ پولیس کے تازہ دم دستوں نے ہائیکورٹ کی سکیورٹی سنبھالے رکھی۔

رینجرز عدالت نمبر ایک اور دو کی سکیورٹی پر مامور رہے۔ لائیکورٹ کے اندر کنٹینرز اور خار دار تاروں سے راستے بند کیےگئے ہیں۔

وکلا اپنے ساتھیوں شیر زمان اور قیصر کاظمی کے خلاف مقدمات پر احتجاج کر رہے ہیں۔