Friday, April 19, 2024

لاہور ہائیکورٹ، قومی پرچم کی مختلف رنگوں میں پرنٹنگ قومی وقار کی خلاف ورزی قرار

لاہور ہائیکورٹ، قومی پرچم کی مختلف رنگوں میں پرنٹنگ قومی وقار کی خلاف ورزی قرار
August 7, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے قومی پرچم کی مختلف رنگوں میں پرنٹنگ، شرٹوں پر پرنٹنگ کو قومی وقار کی خلاف ورزی قرار دے دیا، درخواست بھی نمٹادی۔

لاہور ہائیکورٹ نے قومی پرچم کی مختلف رنگوں میں پرنٹنگ ،شرٹوں پر پرنٹنگ کو قومی وقار کی خلاف ورزی قرار دے دیا، جسٹس علی باقر نجفی نے سات صفحات پر فیصلہ جاری کیا۔

فیصلے میں قرار دیا گیا ہے کہ پاکستان پینل کوڈ 1860 کے سیکشن 123 بی کے تحت قومی وقار کی خلاف ورزی کرنے کی سزا تین سال ہے۔

قرار دیا گیا ہے کہ پاکستان کے قومی پرچم کی اپنی اہمیت اور تاریخ ہے، عدالت نے اپنے فیصلے میں قومی پرچم کی تصویر کشی بھی کردی۔

فیصلے میں لکھاگیا ہے کہ پروٹوکول کے مطابق قومی پرچم کو جلانا نہیں چاہیے، جب پرچم کشائی کی جائے یاپرچم اتارا جائے تو سلیوٹ کیا جانا چاہیے۔