Wednesday, May 8, 2024

لاہور ہائیکورٹ : ضمانت منسوخ ہونے پر وکلاءنے ملزم کو فرار کرا دیا

لاہور ہائیکورٹ : ضمانت منسوخ ہونے پر وکلاءنے ملزم کو فرار کرا دیا
December 21, 2015
لاہور (92نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں ضمانت منسوخ ہونے پر وکلاءنے ملزم کو احاطہ عدالت سے فرار کرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ سے ملزمان کے فرار کے واقعات معمول بنتے جا رہے ہیں۔ چوری کے الزام میں ملوث عمر فاروق عدالت میں پیش ہوا تو عدالت نے اس کی ضمانت خارج کر دی۔ اس دوران ملزم کے وکلاءاسے اپنے ساتھ کمرہ عدالت سے باہر لے آئے جہاں پولیس اہلکاروں نے اسے اپنی حراست میں لینے کی کوشش کی جس پر وکلاءنے ہنگامہ آرائی شروع کر دی۔ وکلاءملزم کو اپنے ساتھ لے گئے اور پولیس اہلکار دیکھتے رہ گئے۔ یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں گزشتہ جمعہ کو بھی اقدام قتل کا ملزم محمد احمد ضمانت خارج ہونے پر فرار ہو گیا تھا۔