Sunday, September 8, 2024

لاہور ہائیکورٹ: ضمانت مسترد ہونے پر وکلاءنے قتل کا ملزم فرار کرا دیا

لاہور ہائیکورٹ: ضمانت مسترد ہونے پر وکلاءنے قتل کا ملزم فرار کرا دیا
July 18, 2016
لاہور (92نیوز) ضمانت مسترد ہونے پر ملزموں کا عدالتوں سے فرار ہونے کا معاملہ معمول بن کر رہ گیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں وکلاءنے قتل کیس کا ایک ملزم فرار کرا دیا۔ سکیورٹی پر مامور پولیس منہ تکتی رہ گئی۔ تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے رہائشی ملزم ریاض پر ایک شہری اصغر کو قتل کرنے کا الزام تھا۔ لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت خارج ہوئی تو ملزم احاطہ عدالت میں آیا تو وہاں موجود اس کے وکلاءنے اسے فرار کرا دیا۔ بھاگتے ملزم نے مرکزی دروازے کے قریب پہنچنے سے پہلے اپنی شناخت چھپانے کے لیے قیمض بھی اتار دی مگر پولیس ٹس سے مس نہ ہوئی۔ اس موقع پر مقتول اصغر کے اہل خانہ انصاف کی دہائیاں دیتے رہے۔ ہائیکورٹ سے ملزمان کے فرار ہونے کا یہ پہلا موقع نہیں۔ اس سے پہلے بھی وکلاءکی مدد سے کئی ملزم ضمانت مسترد ہونے پر فرار ہو چکے ہیں اور پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی رہی ہے۔