Sunday, May 12, 2024

لاہور ہائیکورٹ، ریپ کی تصدیق کیلئے دو فنگر ٹیسٹ غیر قانونی قرار

لاہور ہائیکورٹ، ریپ کی تصدیق کیلئے دو فنگر ٹیسٹ غیر قانونی قرار
January 4, 2021

لاہور (92 نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے ریپ کی تصدیق کے لیے دو فنگر ٹیسٹ غیر قانونی قرار دے دیئے، پنجاب حکومت کو متبادل انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی۔

لاہور ہائی کورٹ نے ریپ کی تصدیق کے لیے دو فنگر ٹیسٹ غیر قانونی قرار دے دیئے، مسٹر جسٹس فیصل زمان نے ایم این اے شائستہ پرویز اور شہری صدف عزیز کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں پنجاب حکومت کو متبادل انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی، فیصلے میں قرار دیا گیا ہے کہ اب جدید ٹیکنالوجی آ چکی، ایسے میں فنگر ٹیسٹ کا جواز نہیں رہتا، عدالت نے متبادل انتظامات تک فنگر ٹیسٹ روک دیئے۔

مسز جسٹس عائشہ اے ملک نے درخواستوں پر فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، مسز جسٹس عائشہ اے ملک کی رخصت کی بنا پر جسٹس فیصل زمان خان نے فیصلہ سنایا۔

درخواست گزاران کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ریپ کی تصدیق کے لیے پنجاب حکومت پرانے نظام کے تحت دو فنگر ٹیسٹ لیتی ہے، جدید دور میں ان دو فنگر ٹیسٹ کی کوئی گنجائش نہیں، عدالت دو فنگر ٹیسٹ کے وجود کو کالعدم قرار دے۔