Thursday, April 25, 2024

لاہور ہائی کورٹ کے نئے بینچ کی چودھری برادران کی نیب کے خلاف درخواست پر سماعت سے معذرت

لاہور ہائی کورٹ کے نئے بینچ کی چودھری برادران کی نیب کے خلاف درخواست پر سماعت سے معذرت
May 12, 2020
 لاہور (92 نیوز) لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس اسجد گورال پر مشتمل نئے بینچ نے بھی اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی اور چودھری شجاعت حسین کی نیب کے خلاف درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی۔ چودھری برادران نے چیئرمین نیب کے اختیارات کو چیلنج کر رکھا ہے۔ قبل ازیں بھی لاہور ہائی کورٹ میں چودھری شجاعت اور پرویز الہٰی کی نیب کے خلاف درخواست پر سماعت کے معاملے پر بینچ کے رکن جسٹس فاروق حیدر نے کیس کی سماعت سے معذرت کر لی تھی۔ بینچ کے سربراہ جسٹس سردار احمد نعیم نے نیا بینچ تشکیل دینے کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی تھی ۔ صدر لاہور ہائیکورٹ بار چودھری برادث نے کیس کی سماعت  کرنے پر  جسٹس فاروق حیدر پر اعتراض اٹھایا تھا ۔ صدر ہائیکورٹ بار کا اعتراض تھا کہ جسٹس فاروق حیدر چودھری برادران کے وکیل رہ چکے ہیں۔ جسٹس فاروق حیدر چودھری برادران کے کیس کی سماعت سے علیحدہ ہو جائیں۔