Friday, April 26, 2024

لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس فرخ عرفان مستعفی ہو گئے

لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس فرخ عرفان مستعفی ہو گئے
April 9, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس فرخ عرفان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

 نام آف شور کمپنیوں میں آنے پر جسٹس فرخ عرفان مستعفیٰ ہو گئے۔ جسٹس فرخ عرفان کے نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا دیا۔ جسٹس فرخ عرفان 20 فروری 2010 کو لاہور ہائیکورٹ میں بطور ایڈیشنل جج تعینات ہوئے ۔ ان کی مدت ملازمت 22 جون 2020 کو مکمل ہونا تھی۔

 چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس فرخ عرفان کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوا۔ جسٹس فرخ عرفان کے مستعفی ہونے پر ان کے  خلاف  جوڈیشل کونسل کی کارروائی ختم کر دی گئی ہے۔

 لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فرخ عرفان کا نام بھی پاناما لیکس میں آف شور کمپنیاں بنانے والوں کی فہرست میں  آیا تھا۔

 جسٹس فرخ عرفان کا کہنا تھا کہ انھیں بطور جج آزادی سے کام کرنے نہیں دیا گیا۔ آف شور  کمپنی کے تحت بیرون ملک جائیدادیں 2001-2002 میں بنائیں۔ شکایت کنندہ نذر محمد چوہان مفرور ہے، اس نے کبھی اپنی شکایت کی پیروی نہیں کی۔ سپریم جوڈیشل کونسل نے شکایت  کو  ان کے  خلاف ثبوت مان لیا ۔ سپریم  جوڈیشل کونسل غیر شفاف، محتصابانہ اور غیر قانونی  انداز  میں کارروائی کر رہی تھی۔