Thursday, April 18, 2024

لاہور ہائی کورٹ نے3بچے باپ سے لے کر ماں کی تحویل میں دے دیئے

لاہور ہائی کورٹ نے3بچے باپ سے لے کر ماں کی تحویل میں دے دیئے
July 23, 2015
لاہور(92نیوز) ہائی کورٹ نے تین بچے باپ سے لے کر ماں کی تحویل میں دے دیئے بچوں نے  ماں کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا ،تاہم ماں دو بچوں کو لے گئی اور ایک بچہ احاطہ عدالت سے بھاگ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فرخ گلزار نے سمندری کی حنیفہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی ،حنیفہ بی بی نے عدالت سے استدعا کی کہ اس کے تینوں بچوں کو اس کی تحویل میں دیا  جائے اس نے بتایا  کے وہ  اپنے شوہر سے الگ ہو گئی ہو ئی ہے لیکن شوہر اللہ بحش نے  بچے زبردستی اپنے پاس رکھے ہوئے ہیے ۔ عدالت کے رو برو اللہ بحش کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا کہ حنیفہ  بی بی نے دوسری شادی کی ہوئی ہے ،عدالت نے حنیفہ  بی بی کے بیان پر تینوں بچوں کو ماں کی تحویل میں دے دیا۔ جیسے ہی بچے کمرہ عدالت سے باہر آئے بچوں نے ماں کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا اور رونے لگے,, اسی دوران ایک بچہ احاطہ عدالت سے بھاگ گیا جبکہ دو بچے ماں اپنے ساتھ لے گئی۔