Saturday, April 20, 2024

لاہور ہائی کورٹ میں مریم نواز کی درخواست ضمانت پر سماعت آج ہو گی

لاہور ہائی کورٹ میں مریم نواز کی درخواست ضمانت پر سماعت آج ہو گی
October 30, 2019
 لاہور (92 نیوز) لاہور ہائی کورٹ میں مریم نواز کی درخواست ضمانت پر سماعت آج ہو گی۔ عدالت نے مریم نواز کے وکلا کو بحث کی ہدایت کر رکھی ہے۔ گزشتہ روز نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیے تھے کہ اسپیشل پراسیکیوٹر نیب  اسلام آباد میں  میں مصروفیت کےباعث عدالت پیش نہ ہو سکے۔ مریم نواز کی جانب سے ضمانت کیلئے درخواست دی گئی ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ  والد کی طبیعت ناساز ہے ، وہ شدید علیل اور زیر علاج ہیں تیمار داری اور دیکھ بھال کے لئے ان کے پاس میری موجودگی ضرور ہے ، لہذا عدالت  ضمانت منظور کر کے رہا کرنے کا حکم دے ۔ مریم نواز شریف کو العزیزیہ کیس میں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 7 سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی ۔ مریم نواز لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں سزا کاٹ رہی ہیں ۔