Wednesday, May 8, 2024

لاہور ہائی کورٹ علاقائی بینچوں کے قیام کیلئے وکلا کا احتجاج پانچویں روز بھی جاری

لاہور ہائی کورٹ علاقائی بینچوں کے قیام کیلئے وکلا کا احتجاج پانچویں روز بھی جاری
November 19, 2018
فیصل آباد (92 نیوز) لاہور ہائی کورٹ  علاقائی بینچوں کے قیام کے لیے وکلا کا احتجاج پانچویں روز بھی جاری ہے۔ فیصل آباد اور سرگودھا میں لاہور ہائی کورٹ علاقائی بینچ کے قیام کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔ وکلاء نے پانچویں روز بھی احتجاج کرتے ہوئے عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کر دیا۔ عدالتی کارروائی نہ ہونے کے باعث کیسز التوء کا شکار اور دور دراز سے آئے سائلین کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔ سرگودھا میں بھی وکلاء نے عدالتوں کی تالہ بندی کرتے ہوئے ڈٰی سی دفتر تک ریلی نکالی اور زبردستی دفتر کے مرکزی گیٹ کو تالے لگا دیئے۔ کشیدہ حالات کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری موقع پر طلب کر لی گئی۔ وکلاء کا کہنا ہے کہ علاقائی بینچ کا قیام انکا حق ہے، مطالبہ پورا نہ ہونے تک عدالتی بائیکاٹ اور احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔