Friday, April 26, 2024

لاہور ہائی کورٹ سے سب کو ریلیف مل رہا ہے ، جہانگیر ترین

لاہور ہائی کورٹ سے سب کو ریلیف مل رہا ہے ، جہانگیر ترین
April 12, 2019

 ملتان (92 نیوز) تاحیات نااہل جہانگیر ترین نے کہا سب دیکھ رہے ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ سے سب کو ریلیف مل رہا ہے جو حیران کن ہے۔

 ملتان میں کاٹن کراپ مینجمنٹ گروپ کے اجلاس میں شرکت سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ ملک میں کوئی عدم استحکام نہیں ہے۔ اپوزیشن اکٹھی ہونے کی کوشش کرتی مگر ہو نہیں رہی۔ مہنگائی کم ہو گی تو ملک کے مسائل بھی کم ہوں گے۔ تھوڑا ٹائم دیں کسی کے پاس جادو کی چھڑی نہیں۔

 انہوں نے کہا عوام کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور میرے درمیان کی اختلاف نہیں کی گھر کی بات ہے میڈیا میں نہیں لاؤں گا۔

  جہانگیر ترین نے کہا صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان لنگڑیال کی دعوت پر اس اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے آیا ہوں۔ سابقہ حکومتوں نے کپاس کی اہم فصل کو اگنور کیا۔ ہم کپاس کے کاشتکار کو عالمی قیمت کی ادائیگی کو یقینی بنائیں گے۔ آج کپاس کے کاشتکاروں کو خوشخبری دیتا ہوں کہ آپکو انٹرنیشل مارکیٹ کے مطابق قیمت ملے گی۔

جہانگیر ترین نے کہا ملتان شہر کو میٹرو پولیٹن میں شامل کر لیا گیا ہے۔ فی الحال سابقہ حکومتوں کی وجہ سے ملک بحران میں ہیں۔ اس مرتبہ گندم کا خریداری ٹارگٹ تیس سے بڑھا کر چالیس ہزار ٹن کر دیا گیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے بعد جہانگیر ترین نے اجلاس میں شرکت کی اور کسانوں کے مسائل سنے۔