Saturday, April 27, 2024

لاہور : گیس سلنڈروں کی دکان میں دھماکہ، خاتون سمیت دو افراد زخمی

لاہور : گیس سلنڈروں کی دکان میں دھماکہ، خاتون سمیت دو افراد زخمی
December 29, 2015
لاہور(92نیوز)لاہور میں گیس سلنڈروں کی دکان میں زوردار دھماکے سے خاتون سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے جبکہ اردگرد کی دکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ تفصیلات کےمطابق باغبانپورہ کے غوثیہ چوک میں واقع ایک دکان میں بڑے سلنڈروں سے چھوٹے سلنڈروں میں گیس منتقل کی جا رہی تھی کہ  اچانک گیس لیکیج کے باعث دکان میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ دکان میں موجود دوسرے سلنڈروں کو بھی آگ لگ گئی جس سے زوردار دھماکے سے چار سلنڈر پھٹ گئے دھماکہ اس قدر شدید تھاکہ اردگرد کی دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ دو دکانوں کی دیواریں بھی گر گئیں۔ اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور خاتون سمیت دو افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا۔ امدادی ٹیموں نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔