Wednesday, April 24, 2024

لاہور ، گھر گھر میں سحری کا خصوصی اہتمام ، ہوٹلوں پر بھی رش رہا

لاہور ، گھر گھر میں سحری کا خصوصی اہتمام ، ہوٹلوں پر بھی رش رہا
May 17, 2018
لاہور (92 نیوز) پہلا روزہ اور پہلی سحری میں رمضان کریم کی برکتوں سے فیض یاب ہونے کے لیے وقت سحر لاہور کی مارکیٹوں میں خوب رونق رہی۔ دودھ دہی کی دکانوں پر بھی رش لگا رہا۔ لاہور میں شہریوں نے گھروں میں سحری کا اہتمام کیا تو بعض سحری کے لیے ہوٹلوں میں پہنچے۔ شہریوں نے کہا کہ سحری اچھے طریقے سے کی ہو تو روزہ بھی بہت اچھا گزرتا ہے۔ شہریوں نے سحری میں لسی ، دہی اور پراٹھا کے استعمال کو ترجیح دی ۔