Friday, April 26, 2024

لاہور: گھر میں آگ لگنے سے 4 بچے جاں بحق

لاہور: گھر میں آگ لگنے سے 4 بچے جاں بحق
January 18, 2017
لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت کے علاقے گھوڑے شاہ میں گھر میں آگ لگنے سے چار بہن بھائی جاں بحق ہو گئےوزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے افسوسناک واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ تفصیلات کےمطابق شدید سردی میں بچوں کو لگی ٹھنڈ تو ماں چولہا جلا کر خود کسی کا م سے گھر سے باہر چلی گئی چولہے میں آگ بھڑکی جس نے قریب پڑے کپڑوں کو چھو لیا، پھر کیا تھا دیکھتے ہی دیکھتے آگ پھیل گئی اور گھر میں موجود چاروں بہن بھائی جھلس گئے ساڑھے تین سالہ ایشا اور اس کی بہن طیبہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں جبکہ گیارہ سالہ صبا اور پندرہ روز کے علی حمزہ نے اسپتال میں دم توڑا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ آگ لگنے پر بچوں کی چیخ و پکار سن کر محلے داروں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچوں کو نکالنے کی کوشس کی تاہم دروازے پر تالہ لگا ہونے کے باعث مشکلات پیش آئیں۔ ادھر وزیر اعلی پنجاب نے چار بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و غم کااظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے آتشزدگی کے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔