Friday, April 26, 2024

لاہور ، گھر میں آتشزدگی سے بچہ جھلس کر جاں بحق،7افراد زخمی

لاہور ،  گھر میں آتشزدگی سے بچہ جھلس کر جاں بحق،7افراد زخمی
February 28, 2019
لاہور ( 92 نیوز) لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں گھر میں اچانک بھڑک اٹھی جس کی زد میں آکر ایک بچہ جاں بحق اور سات افراد زخمی ہو گئے ۔ ریسکیو اہلکاروں نے آگ پر قابو پالیا ۔ اطلاعات کے مطابق آگ گیس لیکیج کے باعث لگی ۔ زخمیوں میں تین سالہ مریم ، چار سالہ حفضہ ، 8 سالہ نعمان ، 11 سالہ منزل ، 18سالہ عائشہ ،60 سالہ رحمت  بی بی اور مسرت بی بی شامل ہیں ۔