Monday, May 20, 2024

لاہور گورنمنٹ کالج کی اسسٹنٹ پروفیسر خاتون اور2 بچوں پر نامعلوم افراد نے تیزاب پھینک دیا

لاہور گورنمنٹ کالج کی اسسٹنٹ پروفیسر خاتون اور2 بچوں پر نامعلوم افراد نے تیزاب پھینک دیا
October 6, 2017

لاہور (92 نیوز) لاہور کے علاقے جوبلی ٹاؤن میں گورنمنٹ ڈگری کالج کی اسسٹنٹ پروفیسر خاتون اور2 بچوں پر نامعلوم افراد نے تیزاب پھینک دیا۔ خاتون کی آنکھیں متاثر، فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ سابق شوہر نے جائیداد کے تنازع پر تیزاب پھینکوایا ہے متاثرہ خاتون انیلا کاالزام۔
لاہورمیں خاتون اور اسکے دو بچوں پر نامعلوم افراد نے تیزاب پھینک دیا،زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ، آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ۔
جوبلی ٹاون کے علاقے میں گورنمنٹ ڈگری کالج میں اسسٹنٹ پروفیسرانیلا اور اس کے دو بچوں بارہ سالہ عائشہ اور آٹھ سالہ بیٹے سلمان پر تیزاب پھینک دیا گیا ۔ واقع کی متاثرہ خاتون نے تھانہ چوہنگ میں درخواست جمع کروا دی ہے۔
متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے سابقہ شوہر نے جائیداد کے تنازعہ پر تیزاب پھینکوایا ہے اور سابقہ شوہر افضال پولیس کے محکمہ میں ملازم ہے۔