Saturday, April 20, 2024

لاہور ، گوجرانولہ ، اور گردونواح میں موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا

لاہور ، گوجرانولہ ، اور گردونواح میں موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا
August 17, 2019
 لاہور (92 نیوز) لاہور ، گوجرانولہ ، چکوال ، حافظ آباد ، گجرات اور گردونواح میں موسلادھار بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ ساون کے بعد بھادوں نے بھی رنگ جمانا شروع کر دیا۔ کئی شہروں میں موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہو گیا۔ فلڈ ڈویژن نے پنجاب کے دریاؤں میں سیلاب کا خدشہ ظاہر  کر دیا۔ لاہورمیں  ایبٹ روڈ، ڈیوس روڈ، لکشمی ،گڑھی شاہو، رائے ونڈ روڈ  سمیت دیگر علاقوں میں تیز بارش ہوئی۔ حبس ختم ہونے پر شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔ پشاور اورصوابی میں بھی بادل جم کے برسے۔ گوجرانوالہ اور گجرات  میں طوفانی بارش ہونے سےسڑکوں پر پانی جمع ہو گیا جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ سرگودھا ،حافظ آباد، کامونکی، مرید کے میں بارش کے بعد بازار، گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔ بھیرہ ،پنڈدادن خان میں بھی تیز بارش ہوئی۔ ادھر فلڈ ڈویژن کے مطابق  دریائے ستلج، بیاس، راوی ،چناب اور جہلم  میں اگلے 72 گھنٹوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔ تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا۔