Sunday, May 19, 2024

لاہور ، گوجرانوالہ ، راولپنڈی اور اسلام آباد میں موبائل فون سروس بند

لاہور ، گوجرانوالہ ، راولپنڈی اور اسلام آباد میں موبائل فون سروس بند
November 2, 2018
لاہور (92 نیوز) ملک میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے لاہور ، گوجرانوالہ ، راولپنڈی اور اسلام آباد میں موبائل فون سروس بند کر دی گئی۔ وفاقی حکومت نے ملک کے بڑے شہروں میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا۔ موبائل فون سروس مغرب تک بند رہے گی۔ وزیراطلاعات فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں موبائل فون سروس بندش سے متعلق آگاہ کیا۔