Thursday, April 25, 2024

لاہور: گنگارام ہسپتال میں بچے کا ہاتھ جلا نہیں بلکہ گینگرین تھی جسکی وجہ سے انگلیاں کاٹی گئیں،رپورٹ سپریم کورٹ ارسال

لاہور: گنگارام ہسپتال میں بچے کا ہاتھ جلا نہیں بلکہ گینگرین تھی جسکی وجہ سے انگلیاں کاٹی گئیں،رپورٹ سپریم کورٹ ارسال
January 20, 2017
لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور کے گنگا رام اسپتال میں بچے کا ہاتھ جلا ہی نہیں بلکہ گینگرین تھی جس کی وجہ سے انگلیاں کاٹی گئیں  چلڈرن اسپتال انتظامیہ نے رپورٹ سپریم کورٹ کو بھجوا دی۔۔ تفصیلات کےمطابق چلڈرن اسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے سپریم کورٹ کو بھجوائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نومولود کا ہاتھ جلا ہی نہیں بلکہ بچے کے ہاتھ میں گینگرین تھی ہاتھ کو بچانے کیلئے اس کی تین انگلیاں کاٹنا پڑیں۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بچے کو گینگرین کی وجہ سے ہی گنگا رام اسپتال سے میو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں نومولود کے والد نے میواسپتال انتظامیہ کو بچے کا آپریشن کرنے سے روک دیا۔ والدین بچے کا آپریشن کروانے کی بجائے اسے واپس گنگا رام اسپتال لے آئے اور انتظامیہ کیخلاف احتجاج کرنا شروع کر دیا۔ سپریم کورٹ کو بھجوائی گئی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گنگا رام اسپتال سے پھر بچے کو چلڈرن اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز اور عملے نے نومولود کا فوری علاج کیا۔