Friday, April 26, 2024

لاہور: گلشن اقبال پارک دھماکہ میں ملوث 2 افراد گرفتار

لاہور: گلشن اقبال پارک  دھماکہ میں ملوث 2 افراد گرفتار
January 6, 2017

 

 

لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت کے گلشن اقبال پارک میں ہونیوالے  خود کش دھماکہ میں ملوث دو افراد کو سی ٹی ڈی نے گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق لاہور کے معروف گلشن اقبال پارک میں ایک برس تقریباً ایک برس قبل ہونیوالے خودکش بم دھماکے میں ملوث دو افراد کو کاونٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ میں دھر لیا ہے ۔ذرائع کے مطابق   گرفتار ہونیوالوں کی شناخت شاہد اللہ  اور خان زیب کے نام سے ہوئی ہے ۔صوبائی دارالحکومت کے اس مصروف ترین پارک میں ہونیوالے  خود کش دھماکے میں 72افراد جاں بحق ہوئے تھے  جبکہ سو سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے تھے ۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق  دو ملزموں نے دھماکوں میں سہولت کار کا کردار ادا کیا ہے جبکہ  دونوں ملزم دھماکے سے پہلے برکت ٹاﺅن شاہدرہ میں عارضی  طور پررہائش پذیر تھے۔