Saturday, April 20, 2024

لاہور: گلبرگ میں 5 منزلہ ڈیپارٹمنٹل سٹور میں آگ لگنے سے کروڑوں کا سامان خاکستر

لاہور: گلبرگ میں 5 منزلہ ڈیپارٹمنٹل سٹور میں آگ لگنے سے کروڑوں کا سامان خاکستر
January 9, 2018

لاہور (92 نیوز) لاہور کے علاقے گلبرگ میں پانچ منزلہ ڈیپارٹمنٹل سٹور میں آگ لگنے سے کروڑوں روپے کا سامان جل کر راکھ بن گیا۔
گلبرگ لاہور میں واقع پانچ منزلہ ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں الصبح اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ اس قدر شدید تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔
آگ پر قابو پانے کے لیے ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی دو درجن کے قریب گاڑیوں اور دو اسنار کل نے امدادی آپریشن میں حصہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر لاہور سید سمیر احمد نے بھی جائے حادثہ کا دورہ کیا اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کی یقین دہانی کروائی۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع تاخیر سے دینے کی وجہ سے آگ پوری عمارت میں پھیلی۔
امدادی کارروائی کے دوران ریسکیو اہلکار بھی گر کر زخمی ہو گیا تاہم امدادی ٹیموں نے تین گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔