Friday, April 26, 2024

لاہور : گرین ٹاون میں پاکستانی نژاد امریکی شہری کو لوٹ لیا گیا

لاہور : گرین ٹاون میں پاکستانی نژاد امریکی شہری کو لوٹ لیا گیا
November 23, 2016

لاہور (92نیوز) صوبائی دارالحکومت میں ڈاکو راج برقرار۔ ایک کے بعد ایک واردات۔ گرین ٹاو¿ن میں پاکستانی نژاد امریکی شہری کو لوٹ لیا گیا۔ موٹر سائیکل سوار ڈاکو خاتون سے ایک ہزارڈالر، موبائل فون اور زیورات چھین کر فرار ہو گئے۔ پولیس لمبی تان کر سو گئی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی خاتون فائزہ اپنے شوہر اسامہ کےساتھ موٹر سائیکل پر گھر سے ناشتہ لینے کےلئے نکلی۔ گرین ٹاو¿ن کے علاقے گوندل چوک میں دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوو¿ں نے انھیں گن پوائنٹ پر روک لیا اور ان سے ایک ہزار ڈالر، دو موبائل فونز اور ڈائمنڈ جیولری سمیت لاکھوں روپے مالیت کا سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ون فائیو پر درجنوں کالز کرنے کے باوجود پولیس تین گھنٹے تاخیر سے پہنچی۔

فائزہ کے شوہر اسامہ کے مطابق انہوں نے موبائل فونز کی لوکیشن ٹریس کرکے پولیس کو بتایا لیکن اس کے باوجود کوئی ایکشن نہ لیا گیا۔ شہر میں پچھلے چند روز کے دوران ڈاکوو¿ں نے متعدد وارداتوں میں لاکھوں روپے لوٹ لیے اس دوران چھ افراد زخمی بھی ہوئے لیکن پولیس جدید ڈولفن اور پیرو فورس رکھنے کے باوجود ایک بھی ملزم کو نہ پکڑ سکی۔