Tuesday, May 21, 2024

لاہور ، گجومتہ کے قریب دو میٹرو بسوں میں تصادم ، ایک خاتون جاں بحق

لاہور ، گجومتہ کے قریب دو میٹرو بسوں میں تصادم ، ایک خاتون جاں بحق
February 25, 2019
لاہور ( 92 نیوز) لاہور میں گجومتہ کے قریب دو میٹرو بسیں آپس میں ٹکرا گئیں ، ریسکیوذرائع کے مطابق حادثے میں خاتون جاں بحق اور 15 سے زائدافراد زخمی ہوگئے۔   زخمیوں میں تیس سالہ رمضان ،پچپن سالہ رضیہ ،اٹھارہ سالہ عائشہ شامل ہے، چالیس سالہ ریحانہ،ستائیس سالہ مریم ،پینسٹھ سالہ غلام فرزند اور پیتیس سالہ منظوربھی شامل ہیں ۔ میٹرو بس تصادم کے فوری بعد ریسکیو کی  10 امدادی گاڑیاں،دوموٹربائیکس اور چالیس امدای اہلکار موقع پرپہنچ گئے ، 8 زخمیوں کوجنرل اسپتال منتقل کردیاگیا۔ ڈی سی صالحہ سعید نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ حادثے میں ایک خاتون جاں بحق ہوئی جبکہ 14 زخمی اسپتال منتقل کئے جاچکے ہیں۔ حادثے کی وجہ سے میٹروبس سروس معطل کردی گئی۔