Thursday, April 18, 2024

لاہور ، گجرات ، راولپنڈی کورونا وائرس کے گڑھ بن گئے

لاہور ، گجرات ، راولپنڈی کورونا وائرس کے گڑھ بن گئے
April 22, 2020

لاہور ( 92 نیوز) پنجاب میں بھی کورونا وائرس کی صورتحال بگڑتی جا رہی ہے ، لاہور ، گجرات ، راولپنڈی کورونا وائرس کے گڑھ بن گئے ہیں ۔

وزیرصحت پنجاب  یاسمین راشد نے عوام کو خبردار  کر دیا ، لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  لاہور میں 698،راولپنڈی میں 190،گجرات میں کورونا کے کیسز کی تعداد 165ہوگئی ہے ، گوجرانوالہ،جہلم،وزیرآباد اور گوجر خان بھی فلیش پوائنٹ بننے لگے ہیں۔

صوبہ بھر میں قرنطینہ سنٹرز میں  1883 کورونا کے مریض مقیم ہیں ۔