Sunday, September 8, 2024

لاہور : گاڑی کھڑی کرنے کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم 3افراد زخمی

لاہور : گاڑی کھڑی کرنے کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم 3افراد زخمی
March 10, 2016
لاہور(92نیوز)لاہورکےعلاقے نشاط کالونی میں گاڑی کھڑی کرنے کے معاملے پر   دو گروپ  آپس میں جھگڑپڑے جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق  نشاط کالونی میں گاڑی  پارک  کرنے پر تلخ کلامی ہوئی جو ہاتھا پائی تک پہنچ گئی تھانہ جنوبی چھاؤنی کی حدود میں تنویر اور اس کے  ساتھیوں نے پینسٹھ سالہ رمضان سلہری اور اہل خانہ پر دھاوا بول دیا جس کے باعث تین افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر ڈاکٹروں  کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہرہے  زخمی ہونے والے رمضان سلہری نے پولیس پر بھی  الزام عائد کیا ہے کہ ون فائیو پر کال کرنے کے باوجود پولیس ان کی مدد کو تاخیر سے پہنچی اور ایف آئی آر بھی درج نہیں کی جا رہی۔