Saturday, April 27, 2024

لاہور، گارڈن ٹاؤن میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ،پائلٹ محفوظ رہے

لاہور، گارڈن ٹاؤن میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ،پائلٹ محفوظ رہے
May 8, 2018
لاہور ( 92 نیوز) لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، طیارے میں سوار دونوں پائلٹ محفوظ رہے ۔طیارہ مکان کی بیرونی دیوار پر گرا جس سے طیارے میں آگ لگ گئی ، ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ سے  ملبہ ہٹانے میں مصروف ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق طیارہ گارڈن ٹاؤن میں بجلی کے تاروں سے ٹکراتا ہوا گھر کی بیرونی دیوار سے جا ٹکرایا ,  جس سے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی ۔ ریسکیوٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے  آگ پر قابو پالیا،  طیارے کے پائلٹ ہاشم کا کہنا تھا کہ ہوا کا دباؤ مخالف سمت میں ہونے کے باعث واقعہ پیش آیا ۔ طیارہ حادثہ کی انکوائری شروع کردی گئی ہے،پائلٹ اور کو پائلٹ کے خون کے نمونے اور دیگرٹیسٹ لےلئے گئے۔کراچی سے ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم لاہور پہنچ رہی ہے، لاہور والٹن ائیرپورٹ کی ٹیم بھی  مشترکہ تحقیقات کرے گی ۔