Monday, September 16, 2024

لاہور :گارڈن ٹاؤن میں سابق ریلوے ملازم ڈاکٹر جاوید اور انکی اہلیہ کی لاشیں گھر سے برآمد، تشدد کے بعد قتل کیا گیا: پولیس

لاہور :گارڈن ٹاؤن میں سابق ریلوے ملازم ڈاکٹر جاوید اور انکی اہلیہ کی لاشیں گھر سے برآمد، تشدد کے بعد قتل کیا گیا: پولیس
July 9, 2015
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) لاہور میں بند مکان سے میاں بیوی کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاشیں دو سے تین روز پرانی ہیں۔ گارڈن ٹاؤن میں رہائش پذیر ریلوے کے سابق ملازم ڈاکٹر جاوید زیدی اور ان کی اہلیہ کی لاشیں ان کے گھر سے ملی ہیں۔ اسلام آباد میں مقیم ان کے بیٹے حسن زیدی نے والدین سے رابطہ کرنے کی کوشش کی۔ ناکامی پر حسن زیدی نے محلے داروں سے رابطہ کیا جس پر محلے دار دروازہ پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اور لاشیں دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس کے مطابق جاوید زیدی اور ان کی اہلیہ کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا جبکہ ان کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دی گئیں۔