Thursday, March 28, 2024

لاہور کے ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں لاک ڈاؤن پر پولیس کو عملدرآمد کرانا مشکل ہوگیا

لاہور کے ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں لاک ڈاؤن پر پولیس کو عملدرآمد کرانا مشکل ہوگیا
June 26, 2020
لاہور (92 نیوز) شہری لاک ڈاؤن کو خاطر میں نہ لائے، روکے جانے کی بار بار کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے تمام تر توانائیاں صرف کرنے لگے، پولیس کو عمل درآمد کرانے میں مشکل صورتحال کا سامنا ہے، پارلیمانی سیکرٹری نذیر چوہان کی جانب سے ناکوں پر تعینات اہلکاروں کے لیے کھانے کا اہتمام کیا گیا۔ کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن رہا۔ شہری لاک ڈاؤن کو خاطر میں نہ لائے، روکے جانے کی بار بار کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے تمام ترتوانائی لگا رہے ہیں۔ لاک ڈاؤن کیے گئے علاقوں میں شہری گھروں تک محددوبھی نہیں ہوئے اور نہ ہی باہرنکلنے سے باز آئے، بیریئرز کی پابندیوں کی پرواہ نہ کرنے والے کہتے ہیں گھروں سے باہرآنا مجبوری ہے۔ لاک ڈاؤن کیے گئے علاقوں میں پولیس اہلکاروں کی شہریوں کو روکنے کی تمام کوششیں بے ثمر نظر آرہی ہیں، پارلیمانی سیکرٹری نذیرچوہان کی جانب سے ناکوں پر تعینات اہلکاروں کے لیے کھانے کا اہتمام کیا گیا، انہوں نے شہریوں سے بھی ایس اوپیز پرعمل درآمد کی اپیل کی۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وباء کے خاتمے کے لیے شہریوں کو لاک ڈاؤن پرمکمل عمل کرنا ہوگا۔