Sunday, September 8, 2024

لاہور: ہاسٹل میں طالبہ کی موت پہیلی بن گئی

لاہور: ہاسٹل میں طالبہ کی موت پہیلی بن گئی
January 10, 2016
لاہور (92نیوز) لاہور میں ہوسٹل کے واش روم سے ملنے والی طالبہ کی لاش کی ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ آ گئی جس میں موت کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جا سکا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ تیس سالہ افضانہ وحدت کالونی کے نجی ہوسٹل میں سات ماہ سے رہائش پذیر تھی۔ گزشتہ روز واش روم میں مردہ حالت میں پائی گئی۔ پولیس کے مطابق طالبہ کے بھائی کا کہنا ہے کہ افضانہ کو دو ماہ پہلے ایک حادثے میں سر پر چوٹ آئی تھی۔ ہوسٹل کے مالک کے مطابق افضانہ گزشتہ سات ماہ سے ساڑھے چار ہزار روپے ماہوار کرایہ پر ہوسٹل میں رہائش پذیر تھی۔ اس کی موت طبعی ہے۔ کسی نے اسے قتل نہیں کیا۔ پولیس نے تفتیش کے لیے افضانہ کی روم میٹ طالبات کو بھی حراست میں لے لیا۔ ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ میں موت کی کوئی وجہ سامنے نہیں آ سکی۔ رپورٹ کے مطابق افضانہ کا معدہ خالی تھا جبکہ جسم پر زخم کا کوئی نشان بھی موجود نہ تھا۔ پولیس کے مطابق اصل صورتحال فرانزک لیب کی رپورٹ کے بعد ہی واضح ہو گی۔ افضانہ کی لاش ورثاءکے حوالے کر دی گئی۔