Friday, May 17, 2024

لاہور کے کیولری گراؤنڈ سگنل پر شہری پر تشدد کرنے والا امیرزادہ پکڑا گیا

لاہور کے کیولری گراؤنڈ سگنل پر شہری پر تشدد کرنے والا امیرزادہ پکڑا گیا
December 15, 2019
 لاہور (92 نیوز) لاہور کے کیولری گراؤنڈ سگنل پر شہری پر تشدد کرنے والا امیرزادہ پکڑا گیا۔ ملزم عقیل مرزا کینٹ کا رہائشی ہے۔ پولیس نے اسلحہ برآمد کر لیا۔ 92 نیوز نے شہری پر تشدد کرنے کی ویڈیو جاری کی تو پولیس حرکت میں آئی۔ ملزم کو شہری پر اسلحہ تان کر دھمکیاں دینے اور تھپڑ اور لاتیں مارتے دیکھا جا سکتا ہے۔ لاہور میں بگڑے امیر زادے نے نوجوان پر بہیمانہ تشدد کیا اور اسلحہ تان کر دھمکیاں بھی دیتا رہا، اس منظر کو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے۔ بااثر شہری نے نوجوان کو گریبان سے پکڑا اور نیچے گرا دیا اور نیچے گرانے کے بعد نوجوان پر تشدد کرتا رہا۔ بااثر شہری کی نوجوان پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔ امیرزادے کے زیر استعمال گاڑی لاہور کے عقیل مرزا کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔