Thursday, April 25, 2024

لاہور کے کئی مقامات پر دھرنا ختم،چند پر جاری

لاہور کے کئی مقامات پر دھرنا ختم،چند پر جاری
November 27, 2017

لاہور ( 92 نیوز ) تحریک لبیک یارسول اللہ کے مطالبات تسلیم ہونے پر لاہور کے کئی مقامات پر دھرنے ختم کردیئے گئے ۔ شاہدرہ موڑ پر دھرنا ختم کر کے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں جبکہ چند مقامات پر ابھی تک دھرنا جاری ہے ۔
امامیہ کالونی پھاٹک ، ٹاؤن شپ اور ایل ڈی اے ایونیو رائیونڈ روڈ پر دھرنے ختم کردیئے گئے ۔ پنجاب اسمبلی کے سامنے اور بابو صابو پر ابھی دھرناجاری ہے ۔
دھرنوں کے باعث شاہراؤں کی بندش کی وجہ سے شہریوں کو شدیدمشکلات کاسامناہے ۔
ترجمان موٹروے کے مطابق موٹروے کے تمام سیکشن ٹریفک کے لئے کھول دیئے گئے ہیں ۔ صورتحال کے باعث پنجاب حکومت نے آج اور کل تعلیمی اداروں میں چھٹی کااعلان کررکھا ہے۔
پنجاب اسمبلی کاآج ہونے والا اجلاس بھی چار دسمبر تک ملتوی کردیاگیا۔