Wednesday, May 22, 2024

لاہور کے چلڈرن اسپتال میں 8 ماہ کا بچہ ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے زندگی کی بازی ہار گیا

لاہور کے چلڈرن اسپتال میں 8 ماہ کا بچہ ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے زندگی کی بازی ہار گیا
November 2, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) ڈینگی مچھر معصوم بچوں کی بھی جانیں نگلنے لگا۔ لاہور کے چلڈرن اسپتال میں 8 ماہ کا بچہ ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے زندگی کی بازی ہار گیا۔

اسپتال انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ 8 ماہ کے موسی اسد کی موت ڈینگی سے ہوئی۔

دوسری طرف گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کے 94 شہری ڈینگی کا شکار ہوئے۔ اسلام آباد کے شہری علاقوں سے 38، دیہی ایریاز سے 56 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ اسلام آباد میں اس وقت 3 ہزار 7 سو 37 افراد ڈینگی کا شکار ہو چکے ہیں۔ اب تک 11 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

گزشتہ روز 75 مریض راولپنڈی کے الائیڈ اسپتالوں میں داخل ہوئے۔ ہولی فیملی میں 37، بینطیر اسپتال میں 17، ڈی ایچ کیو اسپتال میں 21 مریض لائے گئے۔ ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 2546 ہو گئی۔ ڈینگی کے 7 مریض تشویشناک حالت میں ہولی فیملی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔