Saturday, April 20, 2024

لاہور کے پسماندہ علاقے گجرپورہ میں فی مرلہ قیمت ساڑھے 7 لاکھ مقرر

لاہور کے پسماندہ علاقے گجرپورہ میں فی مرلہ قیمت ساڑھے 7 لاکھ مقرر
August 30, 2016
لاہور (92نیوز) لاہورکی ضلعی حکومت کاانوکھا اقدام۔ شہر کے پسماندہ علاقے گجرپورہ میں فی مرلہ سرکاری قیمت میں تین سو گنا اضافہ کر دیا۔ فی مرلہ قیمت ساڑھے سات لاکھ ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی حکومت اونٹ رے اونٹ تیری کونسی کل سیدھی محاورے کی عملی تصویر بن گیا۔ ضلعی حکومت اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بنیادی سہولتوں سے محروم لاہور کے پسماندہ علاقے گجرپورہ میں زمین کی فی مرلہ سرکاری قیمت میں تین سو فیصدتک اضافہ کردیا ہے جس سے گجرپورہ میں زمین کی فی مرلہ قیمت ساڑھے سات لاکھ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اس کے مقابلے میں پوش علاقے ماڈل ٹاون ایکسٹینشن میں نئی قیمت 3 لاکھ 96 ہزار روپے فی مرلہ مقرر ہے۔ ٹاون شپ میں فی مرلہ قیمت 4لاکھ 69ہزار 650، اقبال ٹاون 7لاکھ تین ہزار اور گلبرگ میں 6 لاکھ 96 چھیانوے ہزار روپے مقرر ہے۔ شہریوں کے مطابق گجرپورہ میں نہ تو سیوریج سسٹم ہے اورنہ ہی پینے کا صاف پانی دستیاب ہے۔ اس کے باوجود زمین کی قیمت سب سے زیادہ ہے۔ اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ حکومت انہیں لاوارث سمجھتی ہے۔ اگر حکومت نے نوٹس نہ لیا تو وہ سڑکوں پر آئیں گے۔