Saturday, May 4, 2024

لاہور کے نوجوان کوہ پیما نے سترہ سال کی عمر میں پاکستان کی چوتھی بلند ترین چوٹی سر کر لی

لاہور کے نوجوان کوہ پیما نے سترہ سال کی عمر میں پاکستان کی چوتھی بلند ترین چوٹی سر کر لی
July 28, 2019
 لاہور (92 نیوز) لاہور کے نوجوان کوہ پیما نے سترہ سال کی عمرمیں پاکستان کی چوتھی اور دنیا کی بلند ترین بارہویں چوٹی براڈ پیک سر کی لی۔ لاہور کے سترہ سالہ شہروز کاشف بٹ نے بارہ سال کی عمرمیں پہاڑ کی چوٹیاں سر کرنے کا خواب دیکھا اور پانچ سال میں اسے حقیقت میں بھی بدل دیا۔ آہنی عزم کے مالک شہروز کاشف بٹ نے پاکستان کی چوتھی اور دنیا کی بارہویں بلند ترین چوٹی برڈپیک پینتالیس دن میں سر کر لی۔ نوجوان کوہ پیما کے پختہ عزم کے سامنے موسم کی سختیاں بھی رکاوٹ نہ بن سکیں۔ شہروز کا کہنا تھا کہ حکومت سرپرستی کرے تو ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کی بھی خواہش ہے۔ شہروز کے والد کاشف بٹ کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے نے پہاڑ کی چوٹی پر جانے سے پہلے مکمل ٹریننگ لی تھی۔ براڈ پیک سر کرنے کے عظیم کارنامے پر مختلف اداروں کی جانب سے شہروز کو اعزازی سرٹیفیکیٹ دیئے گئے ہیں۔