Thursday, May 2, 2024

لاہور کے نوجوان نے ایک وینٹی لیٹر 6 مریضوں کو لگانے کی ڈیوائس تیار کرلی

لاہور کے نوجوان نے ایک وینٹی لیٹر 6 مریضوں کو لگانے کی ڈیوائس تیار کرلی
April 7, 2020
لاہور (92 نیوز) لاہور کے نوجوان اسامہ نے ایسی ڈیوائس تیار کرلی جس سے ایک وینٹی لیٹر پانچ سے چھ مریضوں کو بیک وقت آکسیجن مہیا کرے گا۔ کورونا وائرس جس سے دنیا بھر کو نت نئے چیلنجز کا سامنا ہے تو وہیں سب سے بڑا مسئلہ وینٹی لیٹرز کی کمی ہے، ایسے میں لاہور کے نوجوان اسامہ نے ایک ایسی ڈیوائس تیار کر لی جو بیک وقت ایک وینٹی لیٹر سے پانچ سے چھ مریضوں کو آکسیجن مہیا کرے گا۔ اسامہ کا کہنا ہے کہ بہتر گھنٹے مسلسل کام کرنے کے بعد یہ ڈیوائس تیار کی ہے،امریکا کے بعد پاکستان وہ واحد ملک ہے جس نے اس ڈیوائس کو تیار کیا، جدید ڈیوائس کے خالق کا کہنا ہے جدت کے اس دور میں نئی ایجادات وقت کی اہم ضرورت ہے، روزانہ کی بنیاد پر ہزار ایسے کنیکٹر بنا رہے ہیں جو نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے بھی کام آ سکتے ہیں۔ اسامہ کے والد کا کہنا ہے وہ اپنے بیٹے کی محنت پر فخر محسوس کرتا ہے جس نے ایسی چیز تیار کی جوغریب مریضوں کے علاج معالجے میں تازہ ہوا کا جھونکا ہو گا۔ اس کنیکٹر بنانے کے بعد جہاں ملک کے ڈاکٹرز اور حکومت اسامہ کے معترف ہیں تو وہیں بیرون ملک سے بھی ڈاکٹرز اسامہ سے اس کنیکٹرز کو حاصل کرنے کیلیے رابطہ کر رہے ہیں۔