Friday, April 26, 2024

لاہور کے میو اسپتال کی ایمرجنسی سمیت تینوں سی ٹی اسکین کی مشینیں خراب ہو گئیں

لاہور کے میو اسپتال کی ایمرجنسی سمیت تینوں سی ٹی اسکین کی مشینیں خراب ہو گئیں
January 26, 2020
 لاہور (92 نیوز) لاہور کے میو اسپتال کی ایمرجنسی سمیت تینوں سی ٹی اسکین کی مشینیں خراب ہو گئیں۔ مشینیں خراب ہونے کے باعث مریضوں کو دوسرے اسپتالوں میں ریفر کیا جانے لگا۔ ذرائع کے مطابق میو ہسپتال میں انتہائی اہم تشخیصی ٹیسٹ کی مشینیں گذشتہ 7 روز سے خراب ہیں۔ سٹی سکین مشین خراب ہونے کی وجہ اب تک ہزاروں مریض متاثر ہو چکے ہیں۔ مہنگا ٹیسٹ ہونے اور نجی لیب سے کروانے کی سکت نہ رکھنے والے غریب مریض علاج معالجہ سے محروم ہو گئے۔ سٹی سکین نہ ہونے سے کئی مریضوں کے آپریشن بھی متاثر ہو چکے ہیں۔ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے سات دن گزرنے کے باوجود تاحال مشینوں کو ٹھیک نہیں کرایا جا سکا جبکہ ایم ایس میو ہسپتال کا کہنا ہے کہ خراب سٹی سکین مشینوں کو جلد ٹھیک کروا لیا جائے گا۔