Thursday, April 25, 2024

لاہور کے مولانا شوکت علی روڈ پر فرنیچر مارکیٹ میں آتشزدگی

لاہور کے مولانا شوکت علی روڈ پر فرنیچر مارکیٹ میں آتشزدگی
February 8, 2019
 لاہور (92 نیوز) لاہور کے مولانا شوکت علی روڈ پر فرنیچر مارکیٹ میں آتشزدگی سے لاکھوں کا سامان جل گیا۔ رات گئے مولانا شوکت علی روڈ پر واقع نیلام گھر میں ہونے والی آتشزدگی نے لاکھوں کا سامان جلا کر خاکستر کر دیا۔ فرنیچر زیادہ ہونے کے باعث آگ نے قریبی دکانوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا جس سے آسمان پر دھوئیں کے بادل چھا گئے۔ شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جبکہ بعد میں امدادی ٹیموں کو طلب کیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق بارش کی وجہ امدادی ٹیموں کو آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا رہا تاہم فائر بریگیڈ کی بارہ گاڑیوں نے مسلسل کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔