Saturday, May 18, 2024

لاہور کے مزید 8 علاقوں میں سخت لاک ڈاؤن کا فیصلہ

لاہور کے مزید 8 علاقوں میں سخت لاک ڈاؤن کا فیصلہ
June 22, 2020

لاہور ( 92 نیوز) لاہور کےمزید 8علاقوں میں سخت لاک ڈاؤن کا فیصلہ، ذرائع کے مطابق گلبرگ، ماڈل ٹاؤن ، ڈی ایچ اے ،گلشن راوی ،فیصل ٹاؤن ،گارڈن ٹاؤن اور اندرون شہر والڈ سٹی  کومکمل بند کیاجائےگا۔

مجوزہ علاقوں میں 96 ہزار 229 گھروں کو لاک ڈاؤن کرنے پر اتفاق کیاگیا، علاقوں کوسیل کرنےکے وقت کا تعین کابینہ کمیٹی کرے گی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے نئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ  24 گھنٹوں میں کورونا  سے مزید 89 افراد جاں بحق ہوگئے، ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 3 ہزار590 ہوگئی۔ ترجمان کے مطابق 24 گھنٹوں میں مزید 4471 کیسز ریکارڈ کیے گئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 81 ہزار 88 ہوگئی۔

سندھ میں کورونا کیسز 69 ہزار 628 ، پنجاب میں 66 ہزار 943 ، خیبر پختونخوا میں 21ہزار 997، بلوچستان میں 9475 ، اسلام آباد میں 10ہزار912 ، گلگت بلتستان میں 1288 اور آزاد کشمیر میں 845 ہوگئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ  پنجاب میں کورونا سے اموات کی تعداد 1435 ہو گئی، سندھ میں 1089 ، خیبر پختونخوا میں 821 ، بلوچستان میں 102 ، اسلام آباد میں 101 ، گلگت بلتستان میں 22 اور آزاد کشمیر میں 20 اموات ریکارڈ کی گئیں ۔