Friday, May 10, 2024

لاہور کے مزید 7علاقوں کو آج رات12بجے بند کردیا جائے گا

لاہور کے مزید 7علاقوں کو آج رات12بجے بند کردیا جائے گا
July 10, 2020

لاہور ( 92 نیوز) لاہور کے مزید 7علاقوں کو آج رات12بجے بند کردیا جائے گا، ٹاؤن شپ اے ٹو بلاک، ڈی ایچ اے،ای ایم ای سوسائٹی میں لاک ڈاؤن ہو گا۔

لاہور میں  واپڈا ٹاؤن، جوہر ٹاؤن سی بلاک، چونگی امر سدھو مین بازار اور ملحقہ آبادی، پنجاب گورنمنٹ اسکیم اور گرین سٹی  شامل ہیں ۔

ادھر پشاور کے علاقے زریاب کالونی اور فقیر کلے میں آج سے اسمارٹ لاک ڈاؤن  ہوگا،بلوچستان میں  لاک ڈاون 15 جولائی تک جاری رہے گا۔