Friday, March 29, 2024

لاہور کے مختلف علاقوں میں ہونیوالی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ

لاہور کے مختلف علاقوں میں ہونیوالی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ
December 27, 2020

لاہور ( 92 نیوز) لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں ہونیوالی بارش کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ، لاہوریوں نے موسم انجوائے کرنے کیلئے سموسے پکوڑے کی دکانوں کا رخ کر لیا۔

لاہور شہر میں صبح سے ہی کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا، بارش برسی تو سرد موسم مزید ٹھنڈا ٹھار ہو گیا ، اس ٹھنڈے ٹھار موسم کو انجوائے کرنے کیلئے زندہ دلان لاہور گھروں سے نکل کر کھانے پینے کی دکانوں پر پہنچ گئے ۔کوئی گرما گرم سموسوں اور پکوڑوں سے لطف اندوز ہوتا رہا تو کسی نے گاجر کے حلوئے کو ترجیح دی ۔
شہری کہتے ہیں بارش کے اس موسم میں سموسے پکوڑے سرد موسم کی ڈیمانڈ ہے۔
ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ آئندہ روز تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔