Monday, May 13, 2024

لاہور کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی

لاہور کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی
August 30, 2020

لاہور ( 92 نیوز) لاہور کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے  ، کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہونے سے پارا نیچے آ گیا، محکمہ موسمیات  کے مطابق آئندہ دو روز تک گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

ادھر بارش کی پیش نظر ایم ڈی واسا نے عملے کو فیلڈ میں متحرک رہنے کی ہدایت کر دی کہا کہ تمام عملہ اور مشینری تیار رہے ، بارش ہونے کی صورت میں کم سے کم وقت میں نکاسی کے عمل کو یقینی بنایا جائے ۔

ایم ڈی واسا کی جانب سے ہیوی مشینری کو بھی تیار رکھنےاور  عاشورہ کے جلوسوں کے راستوں ، انڈر پاسز اور نشیبی علاقوں پر خاص توجہ دینے کا حکم  دیا۔