Saturday, April 27, 2024

لاہور کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش، موسم خوشگوار

لاہور کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش، موسم خوشگوار
July 16, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) لاہور اور گردونواح میں وقفے وقفے سے  تیز اور ہلکی بارش نے  موسم خوشگوار کر دیا ، نشیبی علاقے زیر آب آگئے جب کہ کئی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔ لاہور گزشتہ تین دن سے بادلوں کے نرغے میں ہے ، آج تیسرے دن بھی بارش نے لاہور کو بھگو دیا ، موسلادھار بارش علی الصبح ہی شروع ہو گئی جو قریب 8 بجے تک جاری رہی ۔ موسلا دھار بارش کے بعد ہلکی بارش بھی دیر تک جاری رہی جس نے موسم کو دلفریب بنا دیا  البتہ نشیبی علاقوں میں پانی  بھرنے سے مکینوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ بارش کے باعث سڑکوں پر پانی بھی جمع ہوا جس کے باعث ٹریفک کی روانی سست روی کا شکار رہی ۔ ادھر محکمہ موسمیات کےمطابق اسلام آباد،  راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد میں آج بارش کا امکان ہے جب کہ مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، ژوب اور کشمیر میں بھی بادل برسیں گے۔