Thursday, April 25, 2024

لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے گرمی کی شدت کم ہو گئی

لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے گرمی کی شدت کم ہو گئی
July 29, 2020
 لاہور (92 نیوز) لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے گرمی کی شدت کم ہو گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے شروع ہونیوالا بارش کا اسپیل 31 جولائی تک جاری رہے گا۔ ایم ڈی واسا کے مطابق شہر میں درمیانے درجے کی بارش ریکارڈ کی گئی۔ واسا کا عملہ فیلڈ میں متحرک ہے۔ شہر کے بیشتر علاقوں سے بارشی پانی کی نکاسی مکمل کر لی گئی۔ نہ ہموار سڑکوں سے عملہ بارشی پانی کی نکاسی ممکن بنا رہا ہے۔ شہر میں سب سے زیادہ بارش  45 ملی میٹر تاج پورہ میں ریکارڈ، ائیر پورٹ کے علاقے میں 29 ملی میٹر، گلبرگ 15 ملی میٹر، نشتر ٹاون 4 ملی میٹر، اور سب سے کم بارش لکشمی چوک 1.5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ چوک ناخدا، پانی والا تالاب، فرخ آباد اور گلشن راوی کے علاقوں میں بارش نہیں ہوئی۔