Thursday, April 25, 2024

لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ، ژالہ باری سے سردی کی شدت میں اضافہ

لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ، ژالہ باری سے سردی کی شدت میں اضافہ
March 8, 2017
لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سےموسم حسین ہو گیا اقبال ٹائون اور جیل روڈپرہونے والی  میں ژالہ باری نے سردی میں اضافہ کردیا،،شہری کہتےہیں بارش سےجاتی سردی لوٹ آئی ہے۔ تفصیلات کےمطابق کبھی ہلکی بوندا باندی تو کبھی موسلادھاربارش شہر لاہور کا موسم آج دوسرےروز بھی دلفریب رہا گہرے کالے بادلوں نے سارا دن شہر کو اپنی لپیٹ میں لئے رکھا جبکہ مختلف علاقوں میں ژالہ باری نے ٹھنڈک میں اضافہ کردیا۔ موسم سہانا دیکھ کر شہریوں سے بھی گھروں اوردفاترمیں نہ رہا گیا موسم کا لطف اٹھانے گرما گرم سموسے اور جلیبی کی دکانوں کا رخ کیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری بارشوں کا یہ سلسلہ آئیندہ چند روز تک جاری رہے گا۔