Saturday, May 18, 2024

لاہور کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ، شہری پریشان

لاہور کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ، شہری پریشان
August 6, 2018
لاہور (92 نیوز) کئی روز گزرنے کے باوجود بھی لاہور میں بجلی کا نظام بہتر نہ ہو سکا۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ بجلی نہ ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ لاہور میں روزانہ کی بنیاد پر 7 سے8 گھنٹے بجلی جانا معمول بن گیا ۔ رات کے وقت کاہنہ ،گجومتہ ،جلوموڑ ،نشتر کالونی اور نواں کوٹ میں بجلی بند رہی۔ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کا برا حال ہو گیا ۔ غازی آباد ، شاد باغ اور سمن آباد میں بھی بجلی جانا معمول بن گیا۔ بجلی کی  غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری باٹہ پور کے علاقے میں  سڑکوں پر نکل ائے ۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ بجلی جانے سے ہمارا برا حال ہے ، نہ بجلی آتی ہے نا پانی آتا ہے ، لیسکیو کے دفتر پر تالے لگے ہوئے ہیں انتظامیہ کی کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہیں۔