Friday, April 26, 2024

لاہور کے مختلف علاقوں میں رات گئے پولیس کا سرچ آپریشن

لاہور کے مختلف علاقوں میں رات گئے پولیس کا سرچ آپریشن
October 18, 2019
لاہور (92 نیوز) لاہور کے مختلف علاقوں میں رات گئے پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا، گھروں، کرایہ داروں، دکانداروں، گیسٹ ہائوسز، ہوٹلز اور لوگوں کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔ تمام سرکل افسران اور ایس ایچ اوز کی جانب سے سرچ آپریشن قذافی اسٹیڈیم، نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور نصیر آباد کے علاقوں میں کیا گیا۔ پولیس کی بھاری نفری اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے سرچ آپریشن میں گھروں، کرایہ داروں، دکانداروں، گیسٹ ہائوسز ، ہوٹلز میں کیا گیا اور لوگوں کی بائیو میٹرک تصدیق کی، لوگوں کے کوائف کا اندراج اور سخت چیکنگ کی۔