Saturday, April 27, 2024

لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری

لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری
September 28, 2018
لاہور (92 نیوز) لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی۔ ہوا کے جھکڑ چلنے سے کئی بل بورڈ گر گئے۔ ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ غیر متوقع ژالہ باری اور موسلا دھار بارش سے پارہ ایک بار پھر نیچے آگیا۔ دوپہرکے وقت صوبائی دارالحکومت لاہور میں ٹھنڈی ہوائیں چلیں تو پہلے رم جھم ہوئی اور پھر موسلادھار بارش ہوئی ۔ اس پرہی بس نہیں کئی علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی جس سے فضا میں خُنکی بڑھ گئی۔ رنگ روڈ کے قریبی شمالی لاہورکے مختلف علاقوں، جی ٹی روڈ کے آس پاس، دھرمپورہ، کینال روڈ، ڈیفنس، ملتان روڈ، ٹھوکرنیاز بیگ اور شہر کے دیگر علاقوں میں بارش ہوئی۔ رائیونڈ روڈ اور نواحی علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی جس سے درجہ حرارت میں واضح کمی ہو گئی۔