Tuesday, April 16, 2024

لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش ، گلیوں میں کئی کئی فٹ پانی جمع

لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش ، گلیوں میں کئی کئی فٹ پانی جمع
August 17, 2019
 لاہور (92 نیوز) لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔ گوجرانوالہ ،سیالکوٹ اور اٹک میں بادل جم کے برسے۔ بازاروں ،گلیوں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہو گیا۔ ملک بھر میں بادلوں نے مستقل ڈیرے ڈال لئے۔ ساون کا مہینہ ختم ہونے کے باوجود ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور کے محتلف علاقوں میں بارش سے گرمی اور حبس کا خاتمہ ہو گیا۔ تیز ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ سیالکوٹ اور گردونواح میں موسلادھار بارش ہوئی۔ گوجرانوالہ  میں بارش کے بعد سڑکوں پر پانی کھڑا ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ پشاور، چترال اور کوٹلی آزاد کشمیر سمیت بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بادل خوب برسے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہزارہ، مالاکنڈ، راولپنڈی، ڈی جی خان ڈویژن اور اسلام آباد سمیت ملک کےمختلف حصوں میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔ بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔ دریائے کابل سے نکلنے والی شاخوں میں اونچے درجے کے سیلاب کا امکان ہے۔