Wednesday, May 8, 2024

لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم مزید سرد

لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم مزید سرد
February 4, 2021

لاہور (92 نیوز) لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم مزید سرد ہو گیا۔

اسلام آباد، سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بھی آج بادل برسنے کا امکان ہے۔ کشمیر ، ایبٹ آباد، مانسہرہ میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں پراثرانداز ہو رہی ہیں۔ مغربی ہوائیں جمعرات تک ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں پر موجود رہیں گی۔ ملک بھر کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ کشمیر میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم شدید سرد رہے گا۔ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ شمال مشرقی پنجاب میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان ہے۔ بالائی پنجاب میں آج مطلع ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔ خطۂ پوٹھوہار، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، لاہور اور گوجرانوالہ میں بارش کی توقع ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں راولا کوٹ 04، گڑھی دوپٹہ، پاراچنار 03، مظفرآباد 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ گذشتہ روز کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی 11، گوپس منفی 08، کالام، اسکردو منفی 06 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔