Thursday, April 18, 2024

لاہور کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے

لاہور کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے
October 18, 2019
 لاہور (92 نیوز) لاہور کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے۔ کلمہ چوک، گلبرگ، جیل روڈ، مال روڈ میں بارش ہوئی۔ آسمان سے گرتی بوندوں نے سرد موسم کی نوید سنا دی۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں  بادل کھل کر برسے۔ بارش کے بعد ٹھنڈک کا احساس بڑھ گیا۔ علی الصبح ہونیوالی بارش کے بعد لاہور اور مضافاتی علاقوں میں  پانی جمع ہو گیا۔ کالی گھٹاؤں نے دن کو شام میں بدل دیا۔ گوجرانوالہ، سیالکوٹ، پنڈی بھٹیاں، پھالیہ، اوکاڑہ، بصیر پور اور کوٹ رادھا کشن سمیت کئی شہروں میں ابر کرم  کھل کر برسا۔ علی پورچٹھہ، شرقپور شریف، شکر گڑھ ، ڈیرہ اسماعیل خان میں بارش کے باعث موسم سرد ہو گیا۔ سوات میں بھی مسلسل دوسرے روز بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ کالام ، مہوڈنڈ ، اتروڑ کے پہاڑوں پر برفباری بھی ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش  اور کہیں کہیں  ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔